حیدرآباد: کیا میں اپنے والدین کی صحت کا خیال رکھتا ہوں؟ کیا میں اپنے رشتہ داروں سے تعلقات بنائے رکھنے کی کوشش کرتا ہوں؟ ’’کیا میں بیوی کی طرف سے ہونے والی ناخوشگواریوں پر عفو و درگزر سے کام لیتا ہوں؟ یہ سوالات ان 12سوالات میں سے ہیں جن کے ذریعہ تمام مسلمانوں کو خود کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس بات کی بھی تلقین کی گئی ہے کہ وہ ان سوالات کا صحیح معنوں میں جواب ڈھونڈ کر خود کی زندگی کو اسلامی نظام حیات کا کامل نمونہ بنائیں۔
یہ سوالات جماعت اسلامی شہر حیدرآباد کی دس روزہ مثالی خاندان مہم کے دوران خاندانی نظام سے متعلق شعور بیدار کرنے اور تمام لوگوں کو جھنجوڑنے کے لئے تیار کیے گئے ہیں ،اس مہم کے دوران اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا کامل اسلامی خاندان کے نفاذ کے لئے ہم سرگرم ہیں۔ یہ مہم 10 فروری تک جاری رہے گی جس کا آغاز یکم فروری کو ہوا۔ مہم کا مقصد امتِ مسلمہ میں اسلامی خاندانی نظام سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔
Published: undefined
اس ضمن میں والدین، اولاد، شوہر بیوی اور رشتہ داروں کے حقوق سے متعلق مختلف پروگرامس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نکاح، طلاق، خلع اور وراثت وغیرہ سے متعلق احکام و مسائل سے عامتہ المسلین کو واقف کروانے کے لئے مختلف پروگرامس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس مہم کے دوران مختصر ڈاکومنٹری فلم بھی تیار کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مختصر کتابچوں، اسٹیکرس، پوسٹرس اور وال ہینگرس کے ذریعہ بھی بڑے پیمانے پر ملت میں شعور بیدار کرنے کی سعی کی جا رہی ہے۔ شہر حیدرآباد کی تمام یونٹس میں کیڈر کے لئے مثالی خاندان کے عنوان سے ورک شاپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز