لندن: برطانیہ کی مایہ ناز کیمبرج یونیورسٹی نے ہندوستان کی مقبول دواساز کمپنی سپلا کے چیئرمین اور ہندوستانی سائنسدان ڈاکٹر یوسف حمید کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹری ان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ یوسف حمید سپلا کے نان ایگزیکیوٹیو چیئرمین ہیں اور کیمبرج یونیورسٹی کا شعبہ کیمسٹری سال 2050 تک ان کے نام سے منسوب رہے گا۔
Published: undefined
ڈاکٹر حمید دنیا میں اس مشہور تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہیں اور اپنی یونیورسٹی کو خاص تعاون دیا ہے تاکہ کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کا تعلیمی اور تحقیقی دونوں اعتبار سے دنیا میں اولین مقام برقرار رہے۔ ڈاکٹر حمید نے یونیورسٹی میں ایک نیا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد دنیا کے ماہر محققین اور ڈاکٹریٹ کے طلباء کو کیمسٹری کی طرف راغب کرنا ہے۔
Published: undefined
کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کا نام اب ’یوسف حمید ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری‘ کر دیا گیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد ڈاکٹر یوسف حمید نے نے کہا، ’’کیمبرج نے میری کیمسٹری کی تعلیم کی بنیاد فراہم کی اور مجھے یہ درس دیا کہ زندگی کو کس طرح گزارا جائے اور کس طرح معاشرہ کی خدمات انجام دی جائیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’ایک اسکالرشپ اسٹوڈنٹ ہونے کے ناطہ میں طلبا کی آئندہ نسلوں کی خدمت کر پا رہا ہوں اور اس کے لئے میں خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔ میں اس عظیم تعلیمی ادارے کی ہمیشہ خدمات کی کوشش کروں گا اور اس کے لئے صف اول میں موجود رہوں گا۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹر حمید گزشتہ 66 سالوں سے لگاتار برطانیہ کی یونیورسٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور شعبہ کیمسٹری کا تعاون کرتے رہے ہیں۔ سال 2018 میں انہیں ’یوسف حمید 1702 چیئر‘ کے نام سے پہچانی جانے والی کیمسٹری کی دنیا کی سب سے قدیم اکیڈمک چیئر سے نوازا گیا تھا۔ حمید نے جب کیمبرج سے گریجویشن اور پی ایچ ڈی مکمل کی تھی اس وقت یہ چیئر ان کے استاد، سپروائیزر اور نوبل انعام یافتہ الکزینڈر ٹوڈ کے پاس تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز