کانپور: صوفی اسلامک بورڈ نے اجمیر شریف درگاہ کے خادم پر بورڈ کو ’پمپ اور دلال‘ کہنے کا دعوی کرتے ہوئے اس الزام میں ان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ضلع کانپور کے جوہی پولیس اسٹیشن میں 23 جنوری کو آئی پی سی کی دفعہ 153(اے) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان محمد کوثر صدیق کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کے خادم سرور چشتی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) کو ملک گیر سطح پر پابندی عائد کرنے کے جدوجہد کرنے والے صوفی اسلامک بورڈ کو دلال اور پِمپ کہہ کر ان کو رسوا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم سرور نے ایسا صرف اس لئے کیا ہے کیونکہ بورڈ دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں خادم کے ذریعہ 24 نومبر کو دیئے گئے بیان کا ویڈیو لنک بھی شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس ویڈیو میں خادم نے بورڈ کے خلاف نازیبا کلمات کہے ہیں اور پی ایف آئی کی حمایت کی ہے۔ صوفی اسلامک بورڈ نے خادم سرور کے نام ایک لیگل نوٹس بھی بھیج کر ان سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن خادم نے سرے سے خارج کر دیا جس کے بعد بورڈ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز