وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ اپنے اتحاد کو ’اِنڈیا‘ نام دیے جانے پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھی انڈیا ہے اور انڈین مجاہدین میں بھی انڈین ہے۔ صرف نام رکھ لینے سے کیا ہوتا ہے۔‘‘ اب راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’آپ ہمیں جو چاہیں بلائیں، لیکن ہم اِنڈیا ہیں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے منی پور کے حالات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’مسٹر مودی، آپ ہمیں جو چاہیں بلائیں، لیکن ہم انڈیا ہیں۔ ہم منی پور کے حالات بہتر کرنے اور ہر خاتون و بچے کے آنسو پونچھنے میں مدد کریں گے۔ ہم وہاں کے سبھی لوگوں کے لیے محبت اور امن واپس لائیں گے۔ ہم منی پور میں ہندوستانی نظریہ کی از سر نو تعمیر کریں گے۔‘‘
Published: undefined
دراصل وزیر اعظم مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران اپوزیشن اتحاد کے نام ’اِنڈیا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ اتحاد ملک میں اب تک کا سب سے گمراہ اتحاد ہے۔ انھوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین جیسے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ملک کے نام کا استعمال کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ظاہر کر دیا کہ وہ حقیقی ہندوستانی نظریہ اور محبت و بھائی چارہ کو قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined