کولکاتا: اسٹیٹ بینک کے مقامی ہیڈکوارٹر کے ایک عملہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دفتر کو کے ایک حصے کو 11مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بینک کے بیان کے مطابق مقامی ہیڈ آفیس میں کرنے والا عملہ گزشتہ 10-8دنوں سے آفس نہیں آرہا تھا۔بعد میں خبر وخیریت لینے پرمعلوم ہوا کہ یہ کورونا وائرس س متاثرہے۔یہ کارکن ہیڈ آفس کے ای ونگ میں لیئبلٹی سنٹرلائزڈ پروسیسنگ سنٹر میں کام کرتا تھا۔
Published: undefined
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی پورے دفتر کو صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔ اس سیکشن کو 11 مئی تک بند کردیا گیا ہے۔ اس وقت اس مریض کا ایک پرائیوٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ بینک نے کہا کہ بینک کے ایک حصے کو بند کرنے کا فیصلہ حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا ایک اور عملہ بیرون ملک سے لونٹنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا تھا۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔92 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 11,11ہوگئی ہے۔جب کہ ریاست میں اب تک کل 1546کورونا ک مریض آئے ہیں جس میں سے 296افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز