کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے سندیش خالی تشدد معاملے میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے مغربی بنگال پولیس کی ایس آئی ٹی کو اس پورے تفتیش سے روک دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے سی بی آئی کو اس کی تفتیش کا حکم دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں گرفتار شاہجہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کردے۔
Published: undefined
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنانم نے ای ڈی افسران پر حملے کے معاملے میں ایس آئی ٹی کو برخاست کرتے ہوئے کل تین معاملے سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ جانچ سے متعلق تمام دستاویزات سی بی آئی کو سونپ دے۔
واضح رہے کہ 5 جنوری کو راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی کی ٹیم شیخ شاہجہاں کے گھر چھاپہ مارنے پہنچی تھی جہاں ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور مرکزی ایجنسی کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ مرکزی ایجنسی نے اس معاملے میں شاہجہاں کو مرکزی ملزم بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لوگوں نے یہ حملہ اس کے اکسانے پر کیا تھا۔ اس واقعے کے 55 دن بعد مغربی بنگال پولیس نے شاہجہاں شیخ کو گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
اس معاملے میں ای ڈی نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کی جائے، جس پر پیر (4 مارچ) کو سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنانم کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے ای ڈی، ریاستی حکومت اور سی بی آئی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ریاستی پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شیخ کے خلاف 40 سے زیادہ مقدمات برسوں سے زیر التوا ہیں مگر پولیس نے اسے سندیش خالی میں گرفتار نہیں کیا۔
Published: undefined
ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے تفتیش منتقل کرنے کی عرضداشت کی مخالفت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ریاستی پولیس نے ہی ای ڈی کے اہلکاروں کو بچایا اور شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش خالی سے ان کے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنایا تھا۔ سی بی آئی کے وکیل نے کہا تھا کہ عدالت کی ہدایت پر ایجنسی جانچ کے لیے تیار ہے۔ اب ہائی کورٹ نے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined