نئی دہلی: معصوم بچیوں کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والوں کی اب خیر نہیں ہے۔ معصوموں کے تئیں جرائم کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت نے پوکسو ایکٹ میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ہوئی کابینہ میٹنگ کے دوران قانون کو سخت کرتے ہوئے اس میں سزائے موت دینے کو منظوری دی گئی ہے۔
Published: undefined
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں پوکسو ایکٹ، 2012 میں ترمیم کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ بچوں اور نوعمروں کو جنسی جرائم سے بچانے کے لئے 2012 میں پوکسو قانون بنایا گیا تھا۔ اس میں 18برس سے کم عمر کے نوعمراور بچے کے جنسی استحصال کے قصوروار کو سخت سزا کا التزام کیا گیا تھا۔
Published: undefined
فیصلہ پر معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے پوکسو ایکٹ کے تحت سزائے موت کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس کے تحت 12 سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کرنے والوں اور قتل جیسے سنگین جرائم کو انجام دینے والے مجرموں کو سزائے موت دی جائے گی۔
Published: undefined
ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے بڑھتے واقعات پر لگام لگانے کے مقصد سے یہ ترمیم کی گئی ہے۔ مجرموں کو سزا دینے کے لئے پوکسو قانون 2012کی دفعہ 4,5, 6, 9, 14, 15اور 42میں ترمیم کی گئی ہے ۔ دفعہ 4,5اور 6میں ترمیم کرکے اب یہ التزام کیا گیا ہے کہ جنسی استحصال کے بربر معاملات میں اب مجرم کو سزا ئے موت بھی دی جاسکے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز