مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سُکانت مجومدار نے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر آج شدید زبانی حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ "سی اے اے نافذ ہو کر رہے گا اور ممتا بنرجی اسے روک نہیں پائیں گی۔ بنگال کے لوگ آپ کی بدعنوانی کے بارے میں جانتے ہیں اور آنے والے وقت میں آپ کو اقتدار سے باہر کرنے کے لیے ووٹ کریں گے۔"
Published: undefined
سُکانت مجومدار نے اس درمیان اپوزیشن اتحاد اِنڈیا پر بھی تلخ تبصرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ "آپ (ممتا بنرجی) اپوزیشن اتحاد اِنڈیا کا حصہ ہیں، لیکن اِنڈیا (ہندوستان) آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ ملک وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔" دراصل حال ہی میں ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کی وداعی طے ہے اور پی ایم مودی کے پاس وزیر اعظم کی شکل میں صرف چھ ماہ کا وقت بچا ہے۔ سُکانت نے ممتا بنرجی کے اسی بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مذکورہ بالا بیانات دیے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا کے نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں اماموں سے ملاقات کی۔ اس دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہب کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بی جے پی کو لے کر فکرمند نہیں ہیں اور وہ یہ یقینی کریں گی کہ کوئی مذہب دیگر مذہب کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کرے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان کے مہینے میں روزہ رکھا تو انھوں نے میری تصویر کا مذاق اڑایا۔ بی جے پی نے میرا نام بھی بدل دیا لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی بنگال حکومت نے اماموں اور ہندو پجاریوں کی ماہانہ تنخواہ میں 500 روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد تقریب مین ممتا بنرجی نے اس تعلق سے اعلان کیا۔ مغربی بنگال حکومت کے اس اعلان کے بعد اب بنگال میں اماموں کو ماہانہ بھتہ کی شکل میں تین ہزار روپے اور موذنین کو ڈیڑھ ہزار روپے ملیں گے۔ اسی طرح پروہتوں کا ماہانہ بھتہ بھی ڈیڑھ ہزار روپے ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز