قومی خبریں

کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا: شاہ

سی اے اے حقیقت تھا، ہے اور رہے گا۔ سی اے اے جسے 2019 میں نافذ کیا گیا تھا اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے کورونا وائرس ختم ہوتے ہی نافذ کیا جائے گا۔

Published: undefined

امت شاہ نے ریلوے انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ کے نزدیک ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول حکومت پر سی اے اے کے خلاف افواہیں پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے ختم ہونے کے بعد اس ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے دعویٰ کیا کہ "سی اے اے کے نفاذ کی ممتا بنرجی حکومت کی مخالفت اس بنیاد پر ہے کہ ترنمول بنگال میں دراندازی چاہتی ہے لیکن ہم وبائی مرض ختم ہونے کے بعد سی اے اے کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ جس لمحہ کووڈ-19 کی لہر ختم ہو جائے گی حکومت زمین پر سی اے اے کو نافذ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ممتا دراندازی چاہتی ہیں۔ سی اے اے حقیقت تھا، ہے اور رہے گا۔ سی اے اے جسے 2019 میں نافذ کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے، اس کا مقصد ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی برادریوں کے ان ارکان کو شہریت فراہم کرنا ہے جنہیں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکمراں ترنمول کانگریس کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کئے جانے پر بھی پارٹی نہیں جھکے گی۔ انہوں نے ظالم حکمرانی کو اکھاڑ پھینکنے اور ریاست میں جمہوریت کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔

Published: undefined

امت شاہ نے دعوی کیاکہ ہم نے سوچا تھا کہ ماں-متی-مانوش-سرکار تیسری بار مینڈیٹ کے بعد خود کو ٹھیک کر لے گی، لیکن ایسا نہیں ہے۔بی جے پی کے حامیوں پر سنڈیکیٹ، کٹ منی، دھمکی، بدعنوانی اور حملے جاری رہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انسانی حقوق کے ایک حالیہ جائزہ میں کہا گیا ہے کہ بنگال میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، لیکن ' حکمرانوں کا قانون' مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بی جے پی کے 100 سے زیادہ کارکن مارے گئے اور اس دوران جرائم کے 181 سے زیادہ واقعات ہوئے۔ ان میں سے عدالت نے جانچ ایجنسی کو ریاست میں عصمت دری کے 64 اور قتل کے 52 معاملوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

"ہمیں امید تھی کہ یہاں کی حکومت تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد اپنی اصلاح کرے گی۔ ہم نے پورا سال انتظار کیا کہ وہ خود کو بہتر کرے، لیکن وہ نہیں بدلی۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ وہ یہاں ایک سال کے بعد 2016 میں صرف تین ایم ایل اے سے لے کر 2021 میں بی جے پی کے 77 اراکین اسمبلی اور پارٹی کو زبردست حمایت دینے کے لیے لوگوں کو سلام کرنے آیا ہوں۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہاں کی حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے گورکھاوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکی دیدی (محترمہ بنرجی) نے ہمیشہ گورکھا بھائیوں اور بہنوں کو گمراہ کیا ہے۔ میں آج انہیں بتانے آیا ہوں کہ اگر کوئی پارٹی گورکھاوں کے مفاد میں سوچتی ہے تو وہ بی جے پی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یقین دلایا ہے کہ تمام مسائل کا مستقل سیاسی حل آئین کی حدود میں ہی نکالا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined