قومی خبریں

سی اے اے مخالف مظاہروں سے خوفزدہ مودی! گوہاٹی کے بعد میرٹھ کی ریلی میں بھی جانے سے انکار

بی جے پی حکومت سی اے اے پر یو پی میں 6 ریلی منعقد کرنے جا رہی ہے اور  پہلی ریلی 22 جنوری کو میرٹھ میں ہوگی، اس ریلی میں پی ایم مودی، امت شاہ اور پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا شرکت کرنے والے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہے احتجاجی مظاہروں سے سے خوفزدہ ہیں؟ یہ سوال اس لئے اٹھ رہا ہے کیوں کہ انہوں نے میرٹھ میں منعقد ہونے والی بی جے پی کی ایک ریلی میں جانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ دراصل، بی جے پی حکومت اتر پردیش میں شہریت ترمیمی قانون پر 6 ریلی کرنے جا رہی ہے اور پہلی ریلی 22 جنوری کو میرٹھ میں ہوگی۔ اس ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا شرکت کرنے والے تھے لیکن اب اطلاع ہے کہ اس ریلی میں صرف راج ناتھ سنگھ ہی شرکت کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شہریت قانون کے خلاف جاری مظاہروں کی وجہ سے وزیر اعظم مودی ایک ماہ کے اندر دو بار آسام کا اپنا دورہ منسوخ کر چکے ہیں۔ وہیں، انہوں نے میرٹھ کی ریلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ مغربی اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد ہوا ہے اور اس میں 19 لوگ ہلاک ہو گئے۔ میرٹھ ریلی میں بھی مظاہرہ کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، مرکزی حکومت نے ملک میں وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کر دیا ہے، تاہم مرکزی حکومت نے عوام الناس بالخصوص مسلمانوں کی آگاہی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ بی جے پی نے اس معاملے پر اترپردیش میں 6 ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرٹھ میں مغربی یوپی کے 14 اضلاع کی ریلی 22 جنوری کو منعقد ہوگی، جس سے اب صرف وزیر دفاع راجناتھ سنگھ خطاب کریں گے۔

Published: undefined

میرٹھ ریلی میں بی جے پی تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور جے پی نڈا کو بلانے کی تجویز بھیجی تھی۔ توقع کی جارہی تھی کہ شاہ اور نڈا سے کوئی ریلی میں شریک ہوگا لیکن پارٹی تنظیم نے واضح کیا کہ اس میں وزیر اعظم ہی تشریف لائیں گے۔

Published: undefined

بی جے پی ویسٹ یوپی کے ترجمان گجیندر شرما نے کہا، ’’اب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ میرٹھ کی 22 جنوری کی مجوزہ ریلی میں شریک ہوں گے۔ دہلی روڈ پر شتابدی نگر میں منعقد ہونے والی ریلی میں مغربی یوپی کے 14 اضلاع کے بی جے پی کارکن حصہ لیں گے۔ اس میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو بلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ضلع سطح پر ہدف مقرر کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل، راج ناتھ سنگھ کی ریلی میں بھیجنے کے پیچھے بی جے پی کی خصوصی حکمت عملی ہے۔ راج ناتھ سنگھ کو ویسٹ یوپی سے کافی لگاؤ ہے اور یہاں ان کا اثر و رسوخ بھی ہے۔ راج ناتھ خاص طور پر مغربی یوپی کے ہر ضلع کے خاص لوگوں سے ذاتی طور پر واقف ہیں اور وہ مغربی یوپی کے علاقے غازی آباد سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت پنکج سنگھ نوئیڈا سے ایم ایل اے اور راجناتھ سنگھ ان کے والد ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined