ہریانہ کے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی ليلارام گوجر نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو کھلے عام دھمکی دی ہے، بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا ’صفایا‘ ایک گھنٹے میں کیا جا سکتا ہے، یہ زہریلا بیان دیا ہے کیتھل کے ممبر اسمبلی لیلا رام گوجر نے، لیلا رام شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں اپنے اسمبلی حلقہ میں منعقد ایک پروگرام میں بول رہے تھے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ليلا رام گوجر نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آج یہ جواہر لال نہرو کا ہندوستان نہیں ہے، آج یہ گاندھی والا ہندوستان نہیں ہے، آج یہ ہندوستان ہے نریندر مودی جی ... اب یہ ہندوستان نریندر مودی جی کا ہے ... اگر اشارہ ہو گیا نا، تو ایک گھنٹے میں شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے کا صفایا کر دیں گے‘‘۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق بی جے پی ممبر اسمبلی ليلا رام گوجر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اس میں وہ مسلمانوں پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں، لیلا رام گوجر نے کہا، ’’اگر مسلم سوچتے ہیں کہ انہیں ملک سے نکالنے کے لئے یہ سازش ہے تو ایسا اس قانون میں کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوا ہے، اسے یقینی طور پر جانا ہوگا‘‘ـ
Published: undefined
بی جے پی ممبر اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر مسلم سوچتے ہیں کہ یہ قانون انہیں ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے تو اس قانون میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں گھسے ہیں انہیں یقینی طور پر ملک چھوڑ کر جانا پڑے گا۔ ليلارام گوجر نے اپنی تقریر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں یہاں موجود لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آج یہ منموہن سنگھ، جواہر لال نہرو یا پھر گاندھی کا بھارت نہیں ہے، بلکہ یہ مودی جی اور امت شاہ کا بھارت ہے‘‘۔
Published: undefined
ممبر اسمبلی جی ليلارام گوجر کو لگتا ہے کہ مودی اور امت شاہ کے رہتے انہیں کسی قانون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، اپنی حکومت میں وہ کچھ بھی کہنے اور کرنے کے لئے آزاد ہیں.۔ تبھی وہ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والوں کو کھلے عام دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آپ نے یقینی طور پر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ آئے اور انتباہ دے کر چلے گئے، آج کا بھارت مودی جی کا ہے، اگر ہمیں سگنل ملتا ہے تو ہم انہیں ایک گھنٹے میں صاف کر دیں گے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز