جے پور کے شاہین باغ کے نام سے مشہور شہید ی یادگار پر شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا کہ مودی حکومت کا دماغ صرف مسلمانوں کے خلاف کام کرتا ہے لیکن شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کا پورا عمل ہر ہندوستانی عوام کے خلاف ہے ۔
Published: undefined
مظاہرین سے اپنے تجربات کو شئیر کرتے ہوئے اروندتھی رائے نے کہا کہ انہوں نے خود آسام کا حال دیکھا ہے ، وہاں بی جے پی حکومت نے یہ سوچ کر سی اے اے لاگو کیا کہ یہ وہاں کے مسلمانوں کے خلاف ہے لیکن آخر میں وہ وہاں کے غیر مسلموں کے خلاف ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا یہ قانون بنیادی طور پر غریب عوام کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر میں این آر سی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی شہریت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں ۔
Published: undefined
اس موقع پر اروندتھی نے مظاہرین کے حوصلہ اور جزبہ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مظاہرہ کی آواز پورے عالم میں گونج رہی ہے۔ رائے نے کہا ’’ہمیں منٹوں کے اندر ایک دوسرے کی مدد کے لئے جمع ہو جانا چاہئے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہمیشہ سڑکوں پر ہی جمع رہیں لیکن ہمارا دماغ سڑک پر ہونا چاہئے ۔آپ جب صرف اپنے لئے لڑتے ہیں تو وہ انصاف کی لڑائی نہیں ہوتی بلکہ جب آپ دوسروں کے لئے لڑتے ہیں تب وہ انصاف کی لڑائی ہوتی ہے ۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی کی ٹرول آرمی اور میڈیا چینل کے ان دعووں کو خارج کرتے ہوئے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف صرف مسلمان احتجاج کر رہے ہیں اروندھتی رائے نے کہا کہ’’ ایسا بالکل نہیں ہے اس قانون کے خلاف ہندو، مسلمان، سکھ ،عیسائی سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور سب ایک دوسرے کے لئے لڑ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined