قومی خبریں

سخت محنت کر اساتذہ اپنے شاگردوں کو پتھر سے قیمتی نگینہ بناتے ہیں: پروفیسر محمد یوسف

ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول جعفر آباد میں پرنسپل ریاض الحسن خان اور وائس پرنسپل فہیم احمد کو استقبالیہ پیش کیا گیا، اس تقریب میں اُردو کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تقریب کا منظر</p></div>

تقریب کا منظر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول جعفر آباد میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مہمان خصوصی کے طور پر اردو زبان کے محسن پرنسپل شکیل احمد نے شرکت کی۔ صدارت پروفیسر محمد یوسف نے کی اور نظامت کے فرائض محمد ارشد نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

Published: undefined

تقریب کا آغاز کرتے ہوئے محمد ارشد نے ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے پرنسپل ریاض الحسن خان کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ذاکر حسین اسکول پوری دہلی میں وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کی نظیر ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبا و طالبات مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس اسکول کے بچوں کی کامیابی کا راز یہاں کے اساتذہ کی محنت و رہنمائی میں پوشیدہ ہے۔

Published: undefined

محمد ارشد نے کہا کہ ریاض الحسن خان سر سے قبل معروف خان سر نے بطور پرنسپل رہتے ہوئے اسکول کو جس بلندی پر پہنچایا، ٹھیک اسی راہ پر قدم بہ قدم چلتے ہوئے ریاض الحسن خان سر بھی اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ اسکول کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔ تعارفی کلمات کے بعد پرنسپل شکیل احمد اور پروفیسر محمد یوسف نے پرنسپل ریاض الحسن خان اور وائس پرنسپل فہیم احمد کو شال پہنا کر ان کا پر تپاک استقبال کیا اور اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔

Published: undefined

اس موقع پر اپنے خطاب میں پرنسپل ریاض الحسن خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کافی اہم ہوتی ہے۔ یہ انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ تعلیم کے تئیں ملک گیر سطح پر این جی اوز اور سماج کے با اثر افراد مسلسل لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلا رہے ہیں۔ تاہم اسی کڑی میں ہمارے اسکول کے سابق طالب علم محمد ارشد اور ان کی پوری ٹیم محنت میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسکول کے طلبا و طالبات جب کامیاب ہو کر ہمارے پاس آتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔ محمد ارشد خود ایک ٹیچر ہیں اور میں امید کرتا ہو کہ جس طرح ہم نے نئی نسل کی آبیاری کی ہے، اسی طرح یہ بھی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کریں گے۔

Published: undefined

پروفیسر محمد یوسف نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اساتذہ اپنے شاگردوں کو اپنی سخت محنت سے سنوارتے ہیں اور انہیں پتھر سے قیمتی نگینہ بناتے ہیں، اور جب یہ شاگرد کامیابی حاصل کرنے کے بعد زندگی کے کسی موڑ پر ملتے ہیں اور اپنے گزرے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے سفر کی داستاں سناتے ہیں تو ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کامیاب استاد ہی کامیاب شاگرد تیار کرتا ہے۔ وائس پرنسپل فہیم احمد نے اولڈ بوائز کی جانب سے آج کے استقبالیہ پروگرام کی تعریف کی اور اسکول کی ترقی کے لئے سبھی کے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Published: undefined

مہمان خصوصی پرنسپل شکیل احمد نے ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اس اسکول کا جو وقار ہے اس کی مثال ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی، لیکن میں آج یہ بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ شمال مشرقی دہلی میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کی طرز پر مزید اسکول قائم ہونے چاہئے۔ اس موقع پر اُردو اساتذہ کی تقریری اور اُردو زبان کی موجودہ صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور اسکول کے پرنسپل سے سابق طالب علموں نے مطالبہ کیا کہ جو بچے تعلیمی شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے لئے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول اولڈ بوائز ایسو سی ایشن یا پھر المنائی ایسو سی ایشن تشکیل دی جائے تاکہ نئے اور پرانے طالب علم رابطے میں رہیں اور پرانے طالب علم ان کی مزید رہنمائی کر سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined