کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہندوستان اور چین کی فوج کے درمیان تصادم میں شہید ہوئے 20 ہندوستانی جوانوں کو لے کر لگاتار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس تعلق سے وہ کئی طرح کے سوال بھی پوچھ رہے ہیں جس کا جواب حکومت نہیں دے رہی ہے۔ آج راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ذریعہ کھینچی گئی ایک تاریخی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی مودی حکومت کے سامنے ایک سوال رکھ دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "چینی حملہ کے خلاف ہم سب متحد کھڑے ہیں۔ کیا ہندوستانی زمین پر چین نے قبضہ کیا ہے؟"
Published: undefined
اس سے قبل پیر کے روز راہل گاندھی نے چینی میڈیا میں شائع ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ "چین نے ہمارے فوجیوں کو مار دیا۔ چین نے ہماری زمین ہضم کر لی۔ پھر چین اس ٹکراؤ کے دوران محترم مودی جی کی تعریف کیوں کر رہا ہے؟" اس سے پہلے بھی 21 جون کو راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو چین سرحد تنازعہ معاملہ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے پی ایم مودی پر حملہ آور ہوتے ہوئے ان کے اس بیان کو جھوٹا بتایا تھا جس میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ "نہ کوئی ملک میں گھسا، نہ ہی ہماری زمین پر کسی نے قبضہ کیا۔"
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 15 جون کو مشرقی لداخ واقع وادی گلوان میں چین کے پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں کے ساتھ ہوئے پرتشدد تصادم میں ایک افسر سمیت 20 ہندوستانی جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس وقت سے ہی اپوزیشن پارٹیاں لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے اور کئی طرح کے سوال اٹھا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز