مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بیچ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان سرندر سنگھ راجپوت نے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اے بی پی نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ جہاں جہاں سے پیسہ آیا ہے، وہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں، لیکن اس کے باوجود پیسہ بھیجا جا رہا ہے، جو حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کی حکومت آئے گی تو ایسے مسائل پیش نہیں آئیں گے۔
Published: undefined
راجپوت نے کہا کہ بی جے پی کی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اہم مسائل کو حل کرنے کے بجائے توجہ ہٹانے کے حربے استعمال کر رہی ہے، مگر اب عوام ان حربوں کا شکار نہیں ہو گی۔ انہوں نے بی جے پی کے "ووٹ جہاد" کے نعروں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی ترجمان نے ایم ایم ڈی اتحاد (جو منوج جرانگے پاٹل، مولانا سجاد نعمانی، دلت لیڈر آنندراج امبیڈکر اور راجرٹنا امبیڈکر کی شمولیت سے وجود میں آیا ہے) کی حمایت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہر کوئی مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ ہے اور عوام کی حمایت کانگریس کے ساتھ ہے۔
مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر عرفان علی پیرزادے کی جانب سے کانگریس پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے راجپوت نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے، جہاں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ہوڈنگز ہر جگہ، یہاں تک کہ ایئرپورٹ تک لگے ہوئے ہیں، اور ان کو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined