کورونا بحران کے درمیان تمل ناڈو کی ایک اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبروں کے مطابق لاپروائی کا یہ معاملہ ویلوپورم ضلع کے ایک اسپتال کا ہے جہاں غلطی سے کووڈ-19 کے مریض کو چھٹی دے دی گئی۔ بعد میں پولس کو اس لاپروائی کے بارے میں بتایا گیا اور ان سے سبھی چار مریضوں کو برآمد کرنے کے لیے کہا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے منگل کو ایک غلطی کی وجہ سے چار کورونا پازیٹو مریضوں کو چھٹی دے دی تھی۔ اس غلطی کا احساس ہونے پر اسپتال کے افسر پولس کے پاس پہنچے اور پھر ضلع میں رہنے والے ایک ہی فیملی سے جڑے تین لوگوں کو تلاش کر کے وہاں سے فوراً ہٹایا گیا۔ بچے ہوئے جس ایک شخص کا پتہ لگایا جا رہا ہے وہ دہلی کا ایک مہاجر مزدور ہے۔
Published: undefined
ویلوپورم پولس سپرنٹنڈنٹ ایس جے کمار نے بتایا کہ شام کو 26 مریضوں کا ٹیسٹ ریزلٹ آیا تھا جن میں سے چار پازیٹو تھے۔ بعد میں غلطی سے ان چار مریضوں کو نگیٹو کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔ جے کمار نے کہا کہ پولس نے اسپتال چھوڑنے کے بعد تین مریضوں کو ٹریک کر کے کوارنٹائن کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چوتھا مریض دہلی سے نہیں آیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ چوتھے مریض کو تلاش کرنے کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تمل ناڈو میں بدھ کے روز کورونا وائرس انفیکشن کے 48 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 738 تک پہنچ گئی۔ ریاستی حکومت کے سینئر افسروں نے بتایا کہ سامنے آئے 48 معاملوں میں 42 وہ لوگ ہیں جو دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں شامل ہو کر آئے تھے۔ ریاست کی ہیلتھ سکریٹری بیلا راجیش نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو ویلور میں 45 سالہ ایک شخص کی موت ہو گئی جو ریاست میں اس بیماری سے آٹھویں موت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس شخص نے کورونا وائرس انفیکشن کے ایک مریض سے ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز