نئی دہلی: الیکشن کمیشن 23 جون کو 5 ریاستوں اور دہلی میں 3 پارلیمانی حلقوں اور 7 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کرانے جا رہا ہے، ووٹوں کی گنتی 26 جون کو ہوگی۔
Published: undefined
کمیشن کے حکم کے مطابق انتخابات کے نوٹیفکیشن کی تاریخ 30 مئی، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 6 جون اور کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 جون ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ مذکورہ اسمبلی حلقوں کے لیے یکم جنوری 2022 کے حوالے سے شائع کردہ انتخابی فہرستوں کو ان انتخابات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات میں ’ای وی ایم‘ اور ’وی وی پی اے ٹی‘ کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے وافر تعداد میں ’ای وی ایم‘ اور ’وی وی پی اے ٹی‘ دستیاب کرائے گئے ہیں اور ان مشینوں کی مدد سے پولنگ کو آسانی سے منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔
مجاز عہدیداران کے ذریعہ جاری کردہ کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور سماجی فاصلہ اور ماسک، سینیٹائزر، تھرمل اسکیننگ، فیس شیلڈ، ہاتھ کے دستانے وغیرہ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ضمنی انتخابات پنجاب کے سنگرور اور اتر پردیش کے رامپور و اعظم گڑھ پارلیمانی حلقے، جبکہ تریپورہ کے اگرتلا، ٹاؤن، بوردی والا، سورما (ایس سی) اور جوبراج نگر، آندھرا پردیش کے اتمکور، دہلی کے راجندر نگر اور جھارکھنڈ کے مندار کے لئے کرائے جائیں گے۔
اعظم گڑھ اور رامپور کی سیٹیں بالترتیب سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو اور محمد اعظم خان نے اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد خالی کی ہیں جبکہ پنجاب میں سنگرور کی سیٹ بھگونت مان نے خالی کی ہے کیونکہ اب وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں وہاں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ادھر، دہلی کی راجندر نگر سیٹ کو عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا نے خالی کیا ہے، کیونکہ حال ہی میں وہ راجیہ سبھا کے رکن بن گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز