قومی خبریں

ضمنی انتخابات: ایک لوک سبھا اور 4 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ 12 اپریل کو

آسنسول لوک سبھا سیٹ کے علاوہ جن 4 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان میں مغربی بنگال کی بیلی گنج سیٹ، چھتیس گڑھ کی خیر گڑھ سیٹ، بہار کی بوچہا سیٹ، اور مہاراشٹر کی کولہاپور نارتھ سیٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں، اور اب ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایک لوک سبھا اور چار اسمبلی سیٹوں پر آئندہ 12 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس میں مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ بھی شامل ہے جو بابل سپریو کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار کی ایک ایک اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ 16 اپریل کو ان ضمنی انتخابات کے نتائج برآمد ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بابل سپریو نے گزشتہ سال اپنی لوک سبھا سیٹ آسنسول سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد میں انھوں نے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس کا دامن تھام لیا۔ اب اس خالی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ چونکہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں، تو انتخابی کمیشن کی توجہ ضمنی انتخابات پر ہے۔ جن چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان میں مغربی بنگال کی بیلی گنج سیٹ، چھتیس گڑھ کی خیر گڑھ سیٹ، بہار کی بوچہا سیٹ، اور مہاراشٹر کی کولہاپور نارتھ سیٹ شامل ہیں۔

Published: undefined

ان ضمنی انتخابات کے لیے 17 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، 24 مارچ کو نامزدگی کے لیے آخری تاریخ ہوگا، اور نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے آخری تاریخ 25 مارچ ہوگا۔ امیدواروں کے ذریعہ اپنا نام واپس لینے کی آخری تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے اور ووٹنگ کے لیے 12 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ نتیجوں کا اعلان 16 اپریل یعنی ہفتہ کے روز کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined