الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ جن 2 پارلیمانی یعنی لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے وہ ناندیڑ اور وائناڈ ہیں۔ حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا انتخاب میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وائناڈ اور امیٹھی دونوں جگہوں سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے دونوں جگہوں سے جیت حاصل کی تھی، جس کے بعد اصول کے مطابق وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس وجہ سے وائناڈ لوک سبھا کی سیٹ خالی ہو گئی تھی۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں سمیت باقی 14 صوبوں کی 47 اسمبلی سیٹوں پر 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر بھی ووٹنگ کے لئے 13 نومبر کی ہی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اتراکھنڈ کی کیدارناتھ اسمبلی سیٹ اور مہاراشٹر کی ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر 20 نومبر کو ضمنی انتخاب، یعنی ووٹنگ کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے لیا ہے۔ سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
Published: undefined
اگر سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش کی بات کریں تو یہاں مجموعی طور پر 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔ ان میں کانپور کی سیسامئو، پریاگ راج کی پھول پور، مین پوری کی کرہل، مرزاپور کی مجھواں، ایودھیا کی ملکی پور، امبیڈکر نگر کی کٹیہری، غازی آباد صدر، علی گڑھ مراد آباد کی کندرکی اور مظفر نگر کی میرا پور سیٹیں شامل ہیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے ملکی پور سیٹ کے لئے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ سیٹ سماجوادی پارٹی لیڈر اودھیش پرساد پاسی کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ انہوں نے لوک سبھا الیکشن میں فیض آباد سیٹ سے جیت درج کرنے کے بعد یوپی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
Published: undefined
راجستھان میں مجموعی طور پر 7 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ راجستھان کی ان سات سیٹوں میں دوسا، دیولی-انیارا، سلنبر، جھنجھنو، چوراسی، کھنیوسر اور رام گڑھ اسمبلی سیٹ شامل ہے۔
Published: undefined
چھتیس گڑھ کے رائے پور جنوب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ یہاں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہوگی۔ 28 اکتوبر کو نامزدگی کے لئے داخل کئے گئے کاغذ کی جانچ ہوگی۔ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز