الیکشن کمیشن نے ہندوستان کی 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق اتر پردیش، مغربی بنگال، کیرالہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ کی 1-1 سیٹ کے علاوہ تریپورہ کی 2 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 ستمبر کو ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔ ان سبھی سیٹوں کے نتائج کا اعلان 8 ستمبر کو ہوگا۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اتر پردیش کی گھوسی، اتراکھنڈ کی باگیشور، مغربی بنگال کی دھوپگڑی، جھارکھنڈ کی ڈمری، کیرالہ کی پوتھوپلی، تریپورہ کی باکسانگر اور دھن پور سیٹ پر 5 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی جانکاری دی کہ ڈمری سیٹ پر ضمنی انتخاب جگرناتھ مہتو کی موت کے سبب کرایا جا رہا ہے۔ کیرالہ کی پوتھوپلی سیٹ سے منتخب لیڈر اومن چانڈی کا بھی گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا جس سے یہ سیٹ خالی ہو گئی۔ اسی طرح اتراکھنڈ کی باگیشور سیٹ پر انتخاب چندن کمار داس کی موت ہونے اور بنگال کی دھوپگڑی سیٹ پر انتخاب وشنوپد رے کی موت ہونے کے پیش نظر کرائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اتر پردیش کی گھوسی سیٹ پر ضمنی انتخاب اس لیے کرایا جا رہا ہے کیونکہ اس سیٹ سے منتخب دارا سنگھ چوہان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسی طرح تریپورہ کی دھنپور سیٹ سے پرتیما بھومک نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ تریپورہ کی دوسری اسمبلی سیٹ باکسا نگر پر الیکشن کرانے کی وجہ شمس الحق کا انتقال ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی میدان میں اترنے والے امیدوار 17 اگست تک پرچہ نامزدگی بھر سکتے ہیں۔ اس کی جانچ 18 اگست کو ہوگی اور امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی 21 اگست تک واپس لے سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز