راجیہ سبھا میں 4 ریاستوں کی خالی 6 سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا آج الیکشن کمیشن نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان سبھی سیٹوں پر 20 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جن ریاستوں کی خالی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے، وہ ریاستیں ہیں آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور ہریانہ۔
Published: undefined
آندھرا پردیش میں راجیہ سبھا کی 3 سیٹیں تب خالی ہوئی تھیں جب وائی ایس آر کانگریس کے اراکین وینکٹ رمن راؤ موپی دیوی، بیڑا مستان راؤ یادو اور ریاگا کرشنیّا نے اگست میں ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ راجیہ سبھا رکن کی شکل میں یادو اور کرشنیّا کی مدت کار 21 جون 2028 کو ختم ہونی تھی، جبکہ موپی دیوی کو 21 جون 2026 میں سبکدوش ہونا تھا۔
Published: undefined
اڈیشہ میں راجیہ سبھا کی ایک سیٹ اس وقت خالی ہوئی تھی جب سجیت کمار نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد انھیں بی جے ڈی کے ذریعہ معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار 2 اپریل 2026 کو ختم ہونی تھی۔ مغربی بنگال کی بات کی جائے تو ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار نے کولکاتا میں ایک زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل معاملہ کے بعد اپریل ماہ میں استعفیٰ دیا تھا۔ وہ اپریل 2026 میں سبکدوش ہونے والے تھے۔ اسی طرح بی جے پی کے کرشن لال پنوار نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ہریانہ سے راجیہ سبھا کی اپنی سیٹ چھوڑ دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @RahulGandhi