قومی خبریں

روس سے تیل خریدنا ہمارے فائدے کا سودا: جے شنکر

جے شنکر نے کہا ’’اس سلسلے میں کافی ایمانداری سے کہا جائے تو ہندوستان اور روس کے تعلقات نے ہمارے فائدے کے لیے کام کیا ہے۔ لہذا اگر یہ میرے فائدے کے لئے کام کرتا ہے، تو میں اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں‘‘۔

ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی 

ماسکو: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ماسکو سے تیل خریدنا ہندوستان کے لئے فائدہ مند ہے اور وہ اسے جاری رکھنا چاہیں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران روس سے تیل کی درآمد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

Published: undefined

وزیرخارجہ نے توانائی کے بازار پر دباؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تیل اور گیس کے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے صارف کے طور پر، بغیر کسی اعلیٰ سطح کی آمدنی کے ایک صارف کی حیثیت سے ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہندوستانی صارفین کے پاس بین الاقوامی منڈیوں میں سب سے زیادہ فائدہ مند شرائط تک سب سے اچھی رسائی ہو۔

Published: undefined

جے شنکر نے کہا ’’اس سلسلے میں کافی ایمانداری سے کہا جائے تو ہندوستان اور روس کے تعلقات نے ہمارے فائدے کے لیے کام کیا ہے۔ لہذا اگر یہ میرے فائدے کے لئے کام کرتا ہے، تو میں اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں‘‘۔ جبکہ ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر بات چیت اور سفارت کاری کی طرف واپسی کی وکالت کرتے ہوئے اپنا موقف برقرار رکھا، روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ ہندوستان اور روس تاریخی رشتوں سے متحد ہیں جن کی خصوصیت باہمی احترام، خود مختاری ’’جغرافیائی سیاسی صورتحال اتار چڑھاو کے خلاف مزاحمت کی خصوصیت ہے‘‘۔

Published: undefined

لاوروف نے دو طرفہ تجارت کی ’’مثبت حرکت پذیری‘‘ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک جلد ہی 30 بلین امریکی ڈالر کا سالانہ تجارتی کاروبار حاصل کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا “ستمبر 2022 تک، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، تجارتی ٹرن اوور میں 133 فیصد اضافہ ہوا، جو تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ سالانہ تجارت بڑھانے کا ہدف روس اور ہندوستان کے رہنماؤں نے طے کیا ہے۔ 30 بلین امریکی ڈالر کا کاروبار جلد ہی حاصل کیا جائے گا‘‘۔

Published: undefined

اس سے قبل، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران، یوکرین تنازعہ پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے مسئلہ کے حل کے لیے روس کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کی وکالت کی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پیر کی شام ماسکو پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سال یہ پانچویں ملاقات ہے۔ ان کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستان کو روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ مذاکرات کار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined