لکھنؤ: اترپردیش کے دیوبند میں ایک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نے ہندو برادری سے کہا ہے کہ وہ دھنتیروں کے موقع پر برتنوں اور زیورات کی بجائے لوہے کی تلواریں خریدیں۔ واضح رہے کہ ہر سال دیوالی کے تہوار سے قبل دھن تیرس منایا جاتا ہے۔ روایت کے مطابق ، لوگ اس موقع پر پر برتن یا قیمتی دھات سے بنی چیزیں خریدتے ہیں۔ امسال دھنتیرس 25 اکتوبر (جمعہ) کو منایا جائے گا۔
Published: 20 Oct 2019, 5:59 PM IST
دیوبند شہر کے بی جے پی صدر گجراج رانا نے ہفتہ کی شب میڈیا سے کہا، ’’ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد آنے سنائے جانے کی توقع کی جارہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ رام مندر کے حق میں ہوگا۔ تاہم ، اس سے ماحول خراب ہوسکتا ہے، لہذا سونے کے زیورات اور چاندی کے برتنوں کی بجائے لوہے کی تلواریں جمع کرنا مناسب ہے۔ یہ تلواریں ضرورت کے وقت ہماری حفاظت میں کام آئیں گی۔‘‘
Published: 20 Oct 2019, 5:59 PM IST
اتنا سب کچھ کے بعد بھی گجراج رانا یہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ انہوں نے کچھ غلط کہا ہے۔ رانا نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی برادری یا مذہب کے خلاف ’ایک لفظ‘ بھی نہیں کہا!
انہوں نے کہا ، ’’ہم اپنی مذہبی رسومات کے مطابق ہتھیاروں کی پوجا کرتے ہیں اور ہمارے دیوی دیوتاوں نے بھی ضرورت پڑنے پر ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ میرا بیان موجودہ بدلتے ماحول اور میری برادری کے لوگوں کے مشورے کے طور پر دیکھا جائے۔ اس کا کوئی اور مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔‘‘
Published: 20 Oct 2019, 5:59 PM IST
دریں اثنا، بی جے پی نے رانا کے بیان سے خود کو دور کر لیا ہے۔
بی جے پی کے اتر پردیش کے ترجمان چندرا موہن نے کہا، ’’بی جے پی ایسی زبان کی حمایت نہیں کرتی ... اگر وہ ان کے (گجراج کے) ذریعہ استعمال ہوئی ہے۔ انہوں نے جو کچھ کہا ہے وہ ان کی ذاتی سوچ ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں کو واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے۔ کوئی بھی کام یا بیان قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانا یا کہا جانا چاہئے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔‘‘
Published: 20 Oct 2019, 5:59 PM IST
غور طلب ہے کہ گجراج رانا کو متنازعہ بیانات دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے موقع پر بی جے پی رہنما نے کہا تھا کہ ’’دارالعلوم دیوبند‘ دہشت گردی کا گڑھ ہے۔
Published: 20 Oct 2019, 5:59 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Oct 2019, 5:59 PM IST
تصویر: پریس ریلیز