جونپور: اترپردیش میں ضلع جون پور کے لائن بازار علاقے میں انتخابی رنجش کے سبب دو فریقوں کے درمیان ہونے والی لڑائی اور فائرنگ سے ایک حلوائی تاجر کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کنوردا گاؤں کا باشندہ رام جیت یادو (55) مارکیٹ میں ایک میٹھائی کی دکان چلاتا تھا، اس کا بھائی جواہر لال یادو گرام پردھان کا انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہا تھا۔ اتوار کی دیر رات گاؤں کے سوامی ناتھ مشرا سے اس کا جھگڑا ہوگیا۔ سوامی ناتھ کے متعلقین نے مارپیٹ شروع کردی، مگر لوگوں کی مداخلت کے بعد معاملہ پرسکون ہو گیا۔
Published: undefined
جب اس معاملے کی پوچھ تاچھ کرنے کے لئے جواہرلال کے رشتہ دار سوامی ناتھ مشرا کے گھر گئے تو اس کے پوتے نے فائرنگ کردی، جس سے رام جیت یادو کے گلے میں گولی لگی۔ تاجر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچی اور سوامی ناتھ اور ایک دوسرے کو حراست میں لے لیا۔ مقتول لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ انتخابی دشمنی قرار دیا جارہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گاؤں میں پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز