پنجاب میں گزشتہ شب کھنہ نیشنل ہائیوے پر ایک انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا۔ چلتے ٹرک میں آگ لگنے سے اس میں موجود مرغی کے تقریباً 7000 چوزے زندہ جل گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک کے پیچھے آگ لگی تھی جس کی خبر ڈرائیور کو نہیں ہوئی۔ جب لوگوں نے شور مچایا تو ٹرک ڈرائیور نے رک کر دیکھا تو آگ ٹرک میں آگے تک پھیل چکی تھی۔ اس آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن نہ ہی چوزوں کو بچایا جا سکا اور نہ ہی ٹرک کو۔
Published: undefined
حادثہ کے وقت کھنہ نیشنل ہائیوے پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے برننگ ٹرین تو دیکھی تھی، آج برننگ ٹرک بھی دیکھ لیا۔‘‘ لوگوں نے بتایا کہ اگر ہم شور نہیں مچاتے تو ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی جان بھی جا سکتی تھی۔ خبر ملنے کے بعد جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، تب تک ٹرک پوری طرح آگ کی زد میں آ چکا تھا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جب آگ پر قابو پایا تو سب کچھ جل کر خاک ہو چکا تھا۔
Published: undefined
ٹرک ڈرائیور ابھشیک نے بتایا کہ وہ کرنال سے مرغیوں کے 7000 چوزے لاد کر جموں و کشمیر جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ کھنہ جی ٹی روڈ پر پہنچا تو ٹرک کے پیچھے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ڈرائیور نے وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے وہ آگ سے بچ پایا۔ ابھشیک نے کہا کہ اگر لوگ مجھے آواز نہ لگاتے تو شاید میری جان بھی جا سکتی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی اس نے ٹرک روکا تو وہاں موجود لوگوں نے اپنے اپنے طریقے سے آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔ کسی نے مٹی ڈالی تو کسی نے پانی، لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز