قومی خبریں

دہلی میں ہوئی زوردار بارش نے توڑ دیا 77 سال پرانا ریکارڈ، جگہ جگہ سمندر کا نظارہ

دہلی اور قرب و جوار میں ہفتہ کی صبح سے ہو رہی زوردار بارش نے راجدھانی کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا کر دیا، اس کا اثر ٹریفک نظام پر پڑا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتیں پیش آئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجدھانی دہلی میں اس سال ریکارڈ توڑ بارش درج کی گئی ہے۔ اس سال صرف یکم ستمبر سے 11 ستمبر کی دوپہر تک دہلی میں 380.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے گزشتہ 121 سالوں میں دہلی میں دوسری سب سے زیادہ بارش اور 1944 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ اس طرح یہ ایک صدی میں سب سے زیادہ بارش والا ستمبر مہینہ بن گیا ہے۔ ہفتہ کے روز ہوئی زوردار بارش نے دہلی اور قریبی علاقوں میں کئی مقامات پر سمندر کا نظارہ پیدا کر دیا۔ دہلی ائیر پورٹ پر طیارے تیرتے ہوئے دیکھے گئے اور ایک جگہ تو بس پانی میں پھنسنے کی وجہ سے مسافروں کو بڑی مشکل کے بعد ریسکیو کیا جا سکا۔

Published: undefined

بہر حال، ہندوستانی موسم سائنس محکمہ (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو بتایا کہ صفدر جنگ ویدھ شالہ سے ملے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں 380.2 ملی میٹر بارش اب تک 121 سالوں میں دوسری سب سے زیادہ اور 1944 کے بعد گزشتہ 77 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہے۔‘‘ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ستمبر مہینے میں سرفہرست پانچ سب سے زیادہ بارش 417.3 ملی میٹر، 380.2 ملی میٹر، 360.9 ملی میٹر، 359.2 ملی میٹر اور 341.9 ملی میٹر بالترتیب 1944، 2021، 1914، 1945 اور 1933 میں ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

قومی راجدھانی میں اس موسم میں صفدر جنگ ویدھ شالہ میں کل 1136.8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ دہلی میں 1933 میں 1420.3 ملی میٹر بارش درج کی گئی تھی۔ ماہانہ طور پر بات کریں تو جون میں 34.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی، جولائی میں 507.3 ملی میٹر، اگست میں 214.5 ملی میٹر اور ستمبر میں 380.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ آئی ایم ڈی کے ایک سینئر سائنسداں نے کہا کہ جب ہم نے 1901 کے بعد کے اعداد و شمار سے صفدر جنگ کے لیے 11 ستمبر (دوپہر 2.30 بجے) تک کی کل بارش کا موازنہ کیا تو ہم نے پایا کہ 2021 کی رینکنگ سبھی عروج مانسون کے موسم میں سب سے اوپر ہے۔

Published: undefined

اس درمیان آئی ایم ڈی نے اتوار کی صبح تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ دہلی اور این سی آر علاقہ میں 17 سے 18 ستمبر تک بارش ہوگی۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہفتہ کی صبح زوردار بارش ہوئی، جس سے راجدھانی اور اس کے آس پاس کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ ہو گیا۔ اس کا اثر مسافروں پر پڑا اور ٹریفک نظام رخنہ انداز ہوا۔

Published: undefined

دہلی کے مدھو وِہار، جور باغ، موتی باغ، آر کے پورم، صدر بازار علاقہ اور آئی ٹی او جیسے علاقوں سے سامنے آنے والی تصویروں اور ویڈیوز میں سڑکوں کے درمیان میں پھنسی گاڑیاں غرقاب نظر آئیں، جس سے ٹریفک بہت دھیمی ہو گیا۔ پانی بھرنے کی وجہ سے اندرلوک کے پاس ذاکرا انڈر پاس کو بند کرنا پڑا۔ زبردست بارش کے سبب دہلی کا آئی جی آئی ائیرپورٹ بھی پانی میں ڈوب گیا، جس سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined