بُلی بائی معاملے میں گرفتار ملزم وشال کمار جھا میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 21 سالہ وشال ایک انجینئرنگ اسٹوڈنٹ ہے جسے ممبئی پولیس نے بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔ جب اس کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوا ہے۔ بعد ازاں اسے بی ایم سی نے کوارنٹائن سنٹر بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس کے وکیلوں اور گھر والوں کو اس بات کی خبر دے دی ہے۔
Published: undefined
تکنیکی جانکاری ملنے کے بعد اسے 3 جنوری کو ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔ 4 جنوری کو ممبئی پولیس نے اتراکھنڈ باشندہ شویتا سنگھ کو بھی گرفتار کیا تھا جو کہ دوسری ملزم تھیں۔ بعد ازاں تیسرے ملزم مینک راول کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ممبئی پولیس کے علاوہ اس معاملے کی جانچ کر رہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھی دو گرفتاریاں کی ہیں۔ اسپیشل سیل نے بُلی بائی کے اہم ملزم نیرج بشنوئی اور سُلی ڈیل کے اہم ملزم اونکاریشور ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
یکم جنوری کو بُلی بائی ایپ، جو گِٹ ہب پر چلائی جا رہی تھی، نے صحافیوں، سماجی کارکنان، طلبا اور مشہور ہستیوں سمیت ایک خاص مذہب کی کئی خواتین کی تصویریں پوسٹ کی تھیں۔ یہ معاملہ سُلی ڈیل تنازعہ کے چھ مہینے بعد سامنے آیا۔ جھا بُلی بائی کے فالوورس میں سے ایک تھا جس نے پولیس ٹیم کو دیگر ملزمین تک پہنچایا۔
Published: undefined
ہوسٹنگ پلیٹ فارم گِٹ ہب نے سُلی ڈیلس کو اپنے اسٹیج پر جگہ دی تھی اور اس بار بھی بُلی بائی کو گِٹ ہب پلیٹ پر ہی بنایا گیا تھا۔ بعد میں جب تنازعہ ہوا تو گِٹ ہب نے یوزر کو اپنے ہوسٹنگ پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔ لیکن تب تک بُلی بائی نے ملک گیر تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ بُلی بائی ایپ کو ایک خالصتانی حامی کی ڈِسپلے تصویر کے ساتھ بُلی بائی نام کے ایک ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ مشتہر کیا جا رہا تھا۔ یہ ٹوئٹر ہینڈل بُلی بائی ایپ کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ خواتین کو ایپ سے بُک کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہینڈل ساتھ ہی ساتھ خالصتانی مواد کی تشہیر بھی کر رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز