دہلی کے شاہین باغ علاقے میں تجاوزات ہٹانے کا کام آج ہونا ہے جس کے لئے بلدوزر وہاں پہنچ گیا ہے۔ ملبہ اٹھانے کے لیے کچھ گاڑیاں بھی لائی گئی ہیں۔ دہلی پولیس کی مناسب سیکورٹی کی موجودگی میں تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ ایم سی ڈی ملازمین شاہین باغ پہنچ گئے ہیں، جن کے ہاتھوں میں شناخت کے لئے سرخ فیتہ بندھا ہوا ہے۔ خبر کے مطابق دہلی پولیس آج شاہین باغ علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے لیے فورس فراہم کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے اطلاع آئی تھی کہ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ آج ایم سی ڈی کو مناسب حفاظتی انتظامات کے لیے فورس نہیں دی جا سکتی۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ جنوب مشرقی ضلع، جس میں شاہین باغ آتا ہے، بہت زیادہ حساس ہے اور وہاں فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے تجاوزات ہٹانے کے لیے فورس نہیں مل سکی ہے۔ لیکن خبروں کے مطابق اب ایسا نہیں ہے اور دہلی پولیس نے فورس فراہم کرنے کے لئے کہہ دیا ہے۔ اس سے قبل بھی پولیس پروٹیکشن نہ ہونے کی وجہ سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی پر 8 مئی تک پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
بتادیں کہ ساؤتھ ایم سی ڈی نے پہلے ایک مکمل روسٹر تیار کیا تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ جنوبی دہلی کے کس علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر کب چلے گا اور اسی روسٹر کے مطابق آج شاہین باغ کےعلاقہ میں کارروائی ہونی ہے۔ واضح رہے روسٹر کے مطابق صرف ایک ہی دن یعنی پہلے ہی دن کارروائی ہو سکی تھی۔
Published: undefined
منصوبے کے مطابق تغلق آباد میں ایم بی روڈ کے آس پاس کرنی شوٹنگ رینج کے علاقے میں 4 مئی کو تجاوزات ہٹا دیئے گئے اور وہاں پر مقامی لوگوں نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دکانیں 15 سال سے یہاں ہیں۔ اب میونسپل کارپوریشن نے انہیں اچانک توڑ دیا ہے۔
Published: undefined
دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا کے اس خط کے بعد جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کی تھی، جس میں انہوں نے جنوبی اور مشرقی میونسپل کارپوریشن سے روہنگیا، بنگلہ دیشی اور دیگر سماج دشمن عناصر کے ذریعہ کئے گئے تجاوزات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined