قومی خبریں

گجرات میں سومناتھ مندر کے قریب ہنگامہ کے درمیان ہوئی بلڈوزر کارروائی، 135 افراد زیر حراست

انتظامیہ نے کہا کہ بلڈوزر کارروائی کے دوران مذہبی ڈھانچوں اور کنکریٹ کے گھروں کو منہدم کر دیا گیا، 60 کروڑ روپے قیمت کی تقریباً 15 ہیکٹیر سرکاری اراضی کو قبضہ سے آزاد کرایا گیا۔

بلڈوزر کی علامتی تصویر
بلڈوزر کی علامتی تصویر 

گجرات کے گیر سومناتھ ضلع میں سومناتھ مندر کے پاس بلڈوزر کارروائی ہوئی جس میں زبردست ہنگامہ والا ماحول دیکھنے کو ملا۔ سومناتھ مندر کے پاس موجود سرکاری زمین پر بڑے علاقہ میں ناجائز قبضہ تھا جس کو ہٹانے کے لیے ہفتہ کے روز مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران تقریباً 135 افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ کارروائی ہفتہ کی علی الصبح (تقریباً 3.30 بجے) شروع ہوئی جو دیر تک چلتی رہی۔

Published: undefined

آج ہوئی بلڈوزر کارروائی سے متعلق ضلع انتظامیہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سومناتھ مندر والی جگہ، ویراول کے پربھاس پاٹن میں سرکاری اراضی پر ناجائز ڈھانچوں کو ہٹانے کے لیے چلائی گئی مہم کے لیے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران مذہبی ڈھانچوں اور کنکریٹ کے گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق علاقہ سے 60 کروڑ روپے قیمت کی تقریباً 15 ہیکٹیر سرکاری اراضی کو قبضہ سے آزاد کرایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کی اس کارروائی کے لیے 52 ٹریکٹرس، 58 بلڈوزرس، 2 کرین، 5 ٹرک، 2 ایمبولنس اور 3 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔ سینئر پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ہی 788 پولیس اہلکار اور ریاستی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کی تعیناتی بھی کی گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں، 3 پولیس سپرنٹنڈنٹ، 4 ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ، 12 انسپکٹر، 24 ڈپٹی انسپکٹر، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined