لکھنؤ: لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ریاستی راجدھانی کے مضافات میں واقع کاکوری کے مودا گاؤں میں 45 بیگھہ اراضی پر تعمیر ہونے والی غیر قانونی کالونی 'نیو یارک سٹی' پر بلڈوزر چلا دیا۔ ایل ڈی اے کے زونل افسر (زون 3) دیوانش ترویدی نے کہا کہ ٹاؤن شپ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ لے آؤٹ کے بغیر تیار کی جا رہی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے نے پہلے بھی ڈویلپرز کو کارروائی کی تنبیہ کی تھی لیکن انہوں نے دوبارہ تعمیر شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں ایل ڈی اے نے گرانے کا حکم دیا۔ جمعرات کو ایل ڈی اے کی ایک ٹیم اسسٹنٹ انجینئر وائی پی سنگھ کی قیادت میں پہنچی اور پولیس کے ساتھ مل کر تعمیراتی کام کو منہدم کیا۔
Published: undefined
دریں اثنا، ایل ڈی اے نے ویراج کھنڈ میں ایک اوپن ایئر ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیا، کیونکہ یہ بغیر اجازت کے چل رہا تھا۔ عالم باغ، کاکوری اور کرشنا نگر میں پانچ دیگر غیر قانونی تعمیرات کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کے وی سی اندرامنی ترپاٹھی نے کہا کہ ’’لوگوں کو کوئی بھی تعمیر شروع کرنے سے پہلے حکام سے مناسب منظوری لینی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ہفتہ کو گومتی نگر میں واقع اپنے ہیڈ آفس میں مختلف رہائشی اور تجارتی املاک کی رجسٹریشن کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کرے گا۔ ایل ڈی اے کے ایڈیشنل سکریٹری گیانیندر ورما نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جائیدادوں کا رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined