بلند شہر تشدد کے ملزمان میں سے ایک جوان جتندر ملک عرف جیتو فوجی کی عرضی ضمانت پیر کے روز چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ نے خارج کر دی۔ اس کے بعد جیتو فوجی کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، اتوار کے روز بلند شہر کے سیانہ میں ہوئی تشدد اور انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے معاملہ جیتو فوجی سے پولس نے 70 سے زائد سوال پوچھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق جیتو سے جو پوچھ گچھ کی گئی اس میں چھٹی پر آنے، واپس جانے، جائے وقوعہ سمیت کئی طرح کے سوالات شامل تھے۔ رپورٹوں کے مطابق زیادہ تر سوالات میں ملزم جیتو نے پولس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ بار بار سوالوں کے غلط جواب دینے کی وجہ سے پولس کا شک اس پر گہراتا چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولس نے واقعہ کے بعد ہی جیتو کا نام سامنے آنے پر اس کے موبائل کا کال ڈیٹیل ریکارڈ نکلوا لیا تھا۔ کال ڈیٹیل ریکارڈ کی بنیاد پر جیتو کی جائے وقوعہ پر موجودگی کا وقت، اس کے وہاں سے جانے اور پھر جموں پہنچنے کے حوالہ سے تمام تفصیلات جمع کر لی گئی۔ اسی بنیاد پر جیتو سے پوچھے جانے والے سوالات کا تعین کیا گیا۔
Published: 10 Dec 2018, 8:04 PM IST
ہندی روزنامہ ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق کال ڈیٹیل ریکارڈ نکلوائے جانے سے انجان جیتو سے جب سوال کئے گئے تو جیتو نے زیادہ تر سوالوں کے جواب غلط دئے۔ ذرائع کے مطابق جیتو نے جائے وقوعہ پر کچھ دیر موجود رہنے کی بات کا اعتراف کر لیا ہے لیکن کال ڈیٹیل پر اس کی موجودگی کافی وقت تک ملی ہے۔ اسی طرح تشدد کے بعد ملزم جیتو کی لوکیشن اس کے گاؤں مہاب اور پھر بی بی نگر ملی ہے۔ وہاں سے جیتو دہلی ہوتے ہوئے جموں پہنچا تھا۔ ملزم جیتو نے کئی ایسے مقامات پر بھی خود کی موجودگی سے انکار کر دیا جہاں اس کی لوکیشن ریکارڑ میں درج ہے۔ ایسے میں پوچھ گچھ میں مصروف پولس افسران کا شک اس پر گہرا رہا ہے۔
پولس کی تفتیش میں معلوم چلا ہے کہ جیتو کی 8 دسمبر کو شادی کی چوتھی سالگرہ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے چلتے جیتو نے 18 نومبر سے 17 دسمبر تک چھٹی لی تھی۔ تاکہ بہن کی شادی کے علاوہ شادی کی سالگرہ بھی منا سکے۔ لیکن اچانک اس نے چھٹی کم کرا دیں۔ حالانکہ پولس افسران کا کہنا ہے کہ جب تک چھٹی کا ریکارڈ نہ مل جائے تک وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
Published: 10 Dec 2018, 8:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Dec 2018, 8:04 PM IST
تصویر: پریس ریلیز