یوگی حکومت کی پولس نے بلند شہر تشدد کے اہم ملزم یوگیش راج کو ایک ماہ بعد یعنی 3 جنوری کو پولس نے گرفتار کیا تھا، لیکن بلند شہر میں کئی مقامات پر مکر سنکرانتی، یوم جمہوریہ مبارک کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں، جن میں یوگیش راج لوگوں کو مبارکباد دے رہا ہے، اس پوسٹر میں یوگیش راج کو بجرنگ دل ضلع کا کنوینر دکھایا گیا ہے، پوسٹر کے بارے میں بجرنگ دل کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یوگیش راج ضلع کا کنوینر ہے، اسی وجہ سے اس کی تصویر اور نام پوسٹر پر لگائے گئے ہیں۔
بتا دیں کہ مبینہ گئوكشی کی افواہ کے بعد 3 دسمبر، 2018 کو بلند شہر کے سيانا میں تشدد بھڑک گیا تھا ، الزام ہے کہ بجرنگ دل کا ضلع کنوینر یوگیش راج اپنے ساتھیوں کے ساتھ سيانا تھانہ پہنچا، جہاں بجرنگ دل کے کارکنوں نے جم کر ہنگامہ آرائی کی تھی، ہنگامہ کے دوران بجرنگ دل کارکنان کی پولس سے جھڑپ ہو گئی تھی، علاقے میں کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا، تھانے پر جم کر پتھراؤ کیا گیا اس کے بعد تھانہ احاطے میں موجود گاڑیوں کو بھی آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو مظاہرین نے گولی مار دی تھی، جس سے ان کی موقع واردات پر ہی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
تشدد کے الزام میں پولس نے بجرنگ دل کے ضلع کنوینر یوگیش راج کو اہم ملزم بناتے ہوئے 27 لوگوں کے خلاف نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا تھا، یوگیش راج سمیت کئی دیگر ملزمان کے سامنے نہیں آنے پر پولس نے سب کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز