قومی خبریں

ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو ‘کورونا کیئر سنٹر’ بنایا جائے گا: نقوی

ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی "کورونا کیئر سنٹر" کے طور پر ریاستی حکومتوں کو استعمال کرنے کے لئے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی
مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی 

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی "کورونا کیئر سنٹر " کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔

Published: undefined

جن ریاستی حج کمیٹی کی عمارتوں کو ریاستی حکومتوں کے استعمال کے لئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گجرات (احمد آباد)، کرناٹک (بنگلور)، کیرل (کالٹک)، دہلی (ترکمان گیٹ)، تلنگانہ (حیدرآباد)، مغربی بنگال (کولکاتہ)، مدھیہ پردیش (بھوپال)، اتر پردیش (لکھنؤ)، اتر پردیش (غازی آباد)، مہاراشٹر (ناگپور)، جموں وکشمیر (سری نگر)، تمل ناڈو (چنئی)، راجستھان (جے پور)، بہار (پٹنہ)، جھارکھنڈ (رانچی)، تریپورہ (اگرتلہ) شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined