قومی خبریں

ممبئی میں شدید بارش کے دوران عمارت گرنے کا حادثہ، ریسکیو آپریشن جاری

مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھا نے بتایا کہ چار لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے اور دو لوگ ہنوز اندر پھنسے ہوئے ہیں، راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ممبئی: ممبئی میں شدید بارش کے درمیان ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گھاٹ کوپر ایسٹ میں راجواڑی کالونی میں گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔ ملبے میں دو افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Published: undefined

اسسٹنٹ کمانڈنٹ سارنگ کوروے نے کہا کہ ہم کیمروں کے ذریعے پھنسے لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے یہاں تین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ مکان کا گراؤنڈ فلور مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امدادی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھا نے بتایا کہ چار لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور دو لوگ ابھی بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں، بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined