نئی دہلی: پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی ملک بھر میں سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں ملزم بی جے پی ایم پی کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں کیونکہ حزب اختلاف ان کے خلاف مراعات شکنی کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں این سی پی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے جانکاری دی۔
Published: undefined
این سی پی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے کہا ’’وہ (رمیش بدھوڑی) ایک مجرم ہیں اور میں نے ٹی ایم سی لیڈر کے ساتھ مل کر اسپیکر کو خط لکھا ہے۔ ہم ان کے خلاف مراعات شکنی کی تحریک پیش کریں گے۔ یہ حسن سلوک نہیں ہے۔ دو دن پہلے بھی ایک سینئر رکن اسمبلی کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ کیا یہی جمہوریت ہے؟ میں ایسے کسی بھی بے قابو رویے کی مذمت کرتی ہوں اور ایک مراعات شکنی کی تحریک پیش کی جانی چاہیے اور میں نے ایسا کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ادھر، بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی رمیش بدھوڑی کے اس رویے پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ بی ایس پی لیڈر اور لوک سبھا ایم پی دانش علی نے ایک بار پھر بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ لوک سبھا کی رکنیت چھوڑنے پر غور کریں گے۔ دانش علی نے کہا ’’یہ پہلا موقع ہے کہ کسی منتخب رکن پارلیمنٹ کے خلاف اس طرح کی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی ہے۔‘‘ دانش علی نے کہا ’’مجھے نیند نہیں آ رہی، میری روح کانپ گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ لوک سبھا میں 21 ستمبر کو رات تقریباً 11 بجے چندریان 3 کی کامیابی پر بحث ہو رہی تھی اور جنوبی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی ایوان میں بول رہے تھے؟ اس دوران جب بی ایس پی ایم پی دانش علی نے ان سے اختلاف کیا تو بدھوڑی نے اپنا آپا کھو دیا اور ان کے خلاف گالی گلوچ پر اتر آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز