نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹس نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کیرالہ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر سے متعلق کئے گئے مبینہ تبصروں پر احتجاج کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت تحریک التواء کا نوٹس دیا تھا ۔ تاہم چیئرمین نے اسے نامنظور کر دیا۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے بھی اتر پردیش میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا معاملہ اجاگر کرتے ہوئے تحریک التواء کا نوٹس دیا تھا ۔ چیئرمین نے ان کے نوٹس کو بھی نامنظور دیا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان کی کاروائی شروع ہونے پرقانون سازی کے دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد بتایا کہ جان برٹس اور سنجے سنگھ نے رول 267 کے تحت تحریک التواء کے نوٹس دیے تھے ، جنہیں چیئرمین نے نامنظور کر دیا ہے۔
Published: undefined
اس کے بعد انہوں نے عام بجٹ پر بحث شروع کرنے کے لیے ٹی ڈی پی کے کنکمیدلا کا نام پکارا ۔ اس پر سی پی آئی (ایم) کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کیا۔ جان برٹس نے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستوں سے متعلق مسائل اجاگر کئے جا سکتے ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت یہ مسئلہ نہیں اٹھایا جا سکتا کیونکہ چیئرمین نوٹس کونامنظور کر چکے ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے بجٹ پر بحث شروع کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز