قومی خبریں

بجٹ اجلاس: کانگریس ایم پی شکتی سنگھ گوہل نے کشمیر میں گرفتار ٹھگ پر بحث کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں دیا نوٹس

شکتی سنگھ گوہل نے کشمیر میں پی ایم او کے اہلکار کے طور پر گرفتار کیے گئے ایک ٹھگ کے معاملے پر راجیہ سبھا میں بحث کرانے کی خواہش کی۔

<div class="paragraphs"><p>شکتی سنگھ گوہل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شکتی سنگھ گوہل، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس ایم پی شکتی سنگھ گوہل نے پیر کو راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ گوہل نے کشمیر میں پی ایم او کے اہلکار کے طور پر گرفتار کیے گئے ایک ٹھگ کے معاملے پر راجیہ سبھا میں بحث کرانے کی خواہش کی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کس طرح کرن پٹیل کو زیڈ پلس سیکورٹی دی گئی اور سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

Published: undefined

ایک عہدیدار نے جمعہ کو بتایا کہ کرن پٹیل، جنہیں جمعرات کو پی ایم او کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے طور پر خود کو ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، وہ جموں و کشمیر کے اپنے تیسرے وی وی آئی پی دورے پر تھا۔ لیکن اس بار وہ پکڑا گیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اسے سری نگر کے للت گرینڈ پیلس ہوٹل سے گرفتار کیا۔

Published: undefined

واضح ہو کہ اس معاملے میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے سوال کیا تھا کہ پی ایم او کا افسر بن کر رہنے والے کرن پٹیل کو زیڈ پلس سیکورٹی کیسے ملی اور وہ چار مہینے تک جموں و کشمیر میں کیسے گھومتا رہا۔ انھوں نے کہا کہ ٹھگ کرن پٹیل خود کو وزیر اعظم دفتر کے ایک سینئر افسر کی شکل میں پیس کر کے اُری سیکٹر میں فوجی چوکیوں پر بھی گیا اور اسے مکمل سرکاری پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined