پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ یہ 6 اپریل تک چلے گا۔ اس اجلاس میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکمت عملی بنانے کے لئے ہم تمام اپوزیشن لیڈروں کی رائے لیں گے اور اس اجلاس میں بے روزگاری، مہنگائی اور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف جاری چھاپوں جیسے مسائل اٹھائیں گے۔
Published: undefined
دریں اثناء چیرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو راجیہ سبھا میں پرامن کام کے سلسلے میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں سب سے کہا گیا کہ وہ طے شدہ اصولوں اور طریقہ کار پر عمل کریں۔ اس کے ساتھ ہی ایوان کے پرامن کام میں تعاون کرنے کی بھی سبھی سے اپیل کی گئی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ایوان میں خلل کو روکنے کے طریقوں پر رائے طلب کی گئی۔ وہیں اپوزیشن ارکان نے غیر بی جے پی حکومتوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور دھنکھڑ کے ذاتی عملے کی پارلیمانی کمیٹیوں میں تقرری کا مسئلہ اٹھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز