نئی دہلی: کانگریس نے بجٹ کو گمراہ کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں مسلسل خراب ہوتی اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے، بے روزگاری سے نجات دلانے اور غریبوں کو راحت دینے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور اس سے 2020-21 میں معیشت میں بہتری آنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے گزشتہ روز کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ بجٹ میں صرف گمراہ کرنے والے کام ہوئے ہیں۔ بجٹ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس سے ملک کی خراب ہوتی معیشت میں بہتری آسکے۔ معیشت میں بہتری کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا پھر بھی حکومت کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ بغیر اقدامات کے شرح نمو کے بڑھ کر چھ 6.5فیصد کیسے ہوجائے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اشارہ دے دیا ہے کہ اس بجٹ سے لوگوں کومہنگائی سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔ بجٹ میں کھاد اور فرٹیلائزر پر سبسڈی کم کی گئی ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کچھ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں ملک کے عوام کو مہنگائی سے راحت نہیں ملے گی۔
Published: undefined
پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اقتصادی سطح پر سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ اقتصادی ترقی ہو رہی ہے، شرح نمو بڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور گنجائش بڑھائی جا رہی ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں اور دنیا کے کے کاروبار میں ملک بڑا حصہ دار بن رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کو راحت دینے کے لئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں اس بارے میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ اقتصادی سرگرمیاں نہیں بڑھیں گی تو ملک کے اقتصادی حالات پٹری پر نہیں آسکتے ہیں۔ حکومت اصلاحات پر یقین نہیں رکھتی ہے اس بجٹ میں یہ واضح طورپر نظر آرہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز