دہلی زرعی مارکیٹنگ بورڈ نے دہلی کی منڈیوں کی ترقی کے لیے مالی سال 2024-25 کے لیے 544 کروڑ 80 لاکھ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔دہلی ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ (ڈی اے ایم بی) اور اے پی ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ منگل کو دہلی کے ترقیاتی وزیر گوپال رائے کی صدارت میں منڈیوں کی ترقی پر مشترکہ میٹنگ میں بورڈ نے منڈیوں کی ترقی کے لیے مالی سال 2024-25 میں کل 544 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دی۔
Published: undefined
مسٹر رائے نے کہا کہ اس بجٹ میں اے پی ایم سی آزاد پور کو تقریباً 225.96 کروڑ روپے، فروٹ/سبزی منڈی غازی پور کو 20.07 کروڑ، ایف پی اینڈ ای ایم سی غازی پور کو 21.27 کروڑ، پھول منڈی غازی پور کو 8.63 کروڑ، کیشب پور کو 21.77 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اے پی ایم سی نریلا کو 31.36 کروڑ روپے، اے پی ایم سی نجف گڑھ کے لیے 5.36 کروڑ روپے اور ڈی اے ایم بی کے لیے 210.40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ٹکری کھمپور ہول سیل منڈی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پھل سبزی منڈی اور پولٹری منڈی غازی پور کی ترقی اور غازی پور پھول منڈی کی تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا۔ مرغا منڈی غازی پور کی تزئین و آرائش کا کام بھی اس سال 70 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined