نئی دہلی: کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے درمیان خبر ہے کہ کورونا پارلیمنٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ کنور دانش علی گزشتہ روز پارلیمنٹ کے سرمیائی اجلاس میں شامل رہے تھے۔ ایسے حالات میں دیگر ارکان پارلیمنٹ پر بھی کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
کنور دانش علی نے ٹوئٹ کیا، ’’کورونا ویکسین کی پوری خوراکیں لگوانے کے باوجود آج میں کورونا پازیٹو پایا گیا ہوں۔ گزشتہ روز میں پارلیمنٹ میں حاضر رہا تھا۔ میری درخواست ہے کہ میرے رابطہ میں آنے والے تمام افراد خود کو الگ تھلگ کر لیں اور اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔ مجھ میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، امید ہے کہ میں جلد شفایاب ہو جاؤں گا۔‘‘
Published: undefined
دانش علی نے ٹوئٹ کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر اور لوک سبھا کے سکریٹریٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں اومیکرن ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں اس کے مریضوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔ دہلی اور ممبئی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 54-54 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز