قومی خبریں

مودی حکومت میں دلت طبقہ کے نام پر ڈرامہ بازی ہوئی: ماوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’من کی بات‘ تقریب میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا تذکرہ کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ امبیڈکر کے برعکس ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا بی ایس پی سپریمو مایاوتی

لکھنؤ میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنی رہائش پر پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ سے قبل انھوں نے بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں دلتوں کے ساتھ صرف ڈرامہ بازی کرنے کا کام کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی پر حملہ آور ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی بھلے ہی ’من کی بات‘ پروگرام میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا تذکرہ کرتے ہوں لیکن ان کی ذہنیت بابا صاحب کے بالکل خلاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی-آر ایس ایس گزشتہ دہائیوں میں اقتدار سے باہر تھی۔

Published: undefined

انھوں نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی ایس پی امیدوار بھیم راؤ امبیڈکر کو ہرانے کے لیے اضافی امیدوار کھڑا کرنا سب سے بڑی مثال ہے۔ سماجوادی پارٹی-بہوجن سماج پارٹی اپنے ذاتی مفادات کے لیے ایک ساتھ نہیں آئے ہیں بلکہ بی جے پی کی بدتر حکمرانی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت پر بھی دلتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ دلتوں پر مظالم اور ان کا استحصال کرتے ہیں۔ بی جے پی حکومت میں دلتوں کے حقوق کی صرف بات کی جاتی ہے لیکن حقیقت میں ان پر مظالم کیے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined