بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے 7 مئی کو اپنے بھتیجے آکاش آنند کو دونوں اہم عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ آکاش آنند کو قومی رابطہ کار اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا جانشین قرار دیا گیا تھا اب مایاوتی نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دیتے ہوئے آ کاش آنند کو ان دونوں اہم عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق آکاش آنند کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بی ایس پی عہدیداروں میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی ہے۔ بی ایس پی لیڈر رام لکھن شکلا اور راجیو شکلا سمیت امیٹھی کے کئی لیڈروں نے اپنے استعفیٰ دے دیے ہیں۔ بی ایس پی میں رہنماؤں نے وفادار کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ سبھی رہنما آکاش آنند کے حق میں نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
درحقیقت، مایاوتی نے گزشتہ منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا تھا، "یہ جان لیں کہ بی ایس پی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی عزت نفس اور سماجی تبدیلی کی تحریک بھی ہے، جس کے لیے شری کانشی رام جی اور میں نے خود اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے اور نئی نسل کو بھی اس کی رفتار دینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا، "اسی سلسلے میں، پارٹی میں دیگر لوگوں کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ، میں نے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر اور اپنا جانشین قرار دیا، لیکن جب تک ان میں پارٹی اور تحریک کے وسیع تر مفاد میں مکمل پختگی نہیں آتی انہیں یہ دو اہم ذمہ داریاں نہیں دی جائیں گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز