لوک سبھا انتخابت کی تیاریوں کے درمیان جہاں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں، وہیں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے بھی آج اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں اس نے اتر پردیش کی 16 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان 16 امیدواروں میں سے 7 امیدوار مسلمان ہیں۔
Published: undefined
بی ایس پی نے سہارنپور سے ماجد علی، کیرانہ سے شریپال سنگھ، مظفر نگر سے دارا سنگھ پرجاپتی، بجنور سے وجیندر سنگھ، نگینہ سے سریندر پال سنگھ، مرادآباد سے محمد عرفان سیفی، رام پور سے ذیشان خان، سنبھل سے شولت علی، امروہہ سے مجاہد حسین، میرٹھ سے دیو ورت تیاگی، باغپت سے پروین بنسل، گوتم بدھ نگر سے راجندر سنگھ سولنکی، بلند شہر سے گریش چندر جاٹو، آنولا سے عابد علی، پیلی بھیت سے انیس احمد الیاس خان عرف پھول بابو اور شاہجہاں پور سے ڈاکٹر دودرام ورما کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
Published: undefined
دراصل اس بار بی ایس پی ریاست میں اکیلے الیکشن لڑ رہی ہے۔ ریاست میں بی ایس پی کا مقابلہ انڈیا الائنس اور این ڈی اے اتحاد سے ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اپنا دل کمیراوادی کے ساتھ بی ایس پی کی اتحاد کی بات چیت چل رہی ہے، مگر ابھی تک اس ضمن میں دونوں جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تنہا لڑنے کے اپنے پرانے موقف کو دہرایا تھا۔ اس وقت انہوں نے انتخابی اتحاد یا تیسرے محاذ کی باتوں کو افواہ قرار دیا تھا۔
Published: undefined
مایاوتی نے کہا تھا کہ بہوجن سماج کے مفاد میں اکیلے الیکشن لڑنے کا بی ایس پی کا فیصلہ پختہ ہے۔ بی ایس پی پوری تیاری اور طاقت کے ساتھ ملک میں لوک سبھا کے عام انتخابات اکیلے لڑ رہی ہے۔ ایسے میں انتخابی اتحاد یا تیسرا محاذ بنانے کی افواہیں پھیلانا سراسر غلط خبر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula