لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ غریبی، بے روزگاری کے ستائے لوگ ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر اور ریاست کی تصویر بدل سکتے ہیں مگر اس کے لئے انہیں بی ایس پی کی آئیرن حکومت بنانا ضروری ہوگا۔ مایاوتی نے سلسلے وار ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’یوپی کے نو ضلعوں کی 54 اسمبلی سیٹوں پر کل ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ میں یہاں غریبی اور بے روزگاری کے ستائے، نظرانداز کئے گئے لوگ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر اور ریاست کی تصویر بدلنے کا کام کرسکتے ہیں، جس کے لئے بی ایس پی کی آئیرن حکومت بنانی ضروری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’جگ ظاہر ہے کہ مخالف پارٹیوں کے قسم قسم کے متوجہ کرنے والے وعدے اور یقین دہانی سب ہی وعدہ خلافی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کی حکومتوں میں یوپی کے لوگوں کے حالات سنبھلنے اور وعدے کے مطابق اچھے دن لانے کے بجائے مسلسل بگڑتے گئے ہیں۔ اسی لئے اب ان کے بہکاوے میں نہ آنا ہی ہوشیاری ہے۔‘‘
Published: undefined
ایک دیگر ٹوئٹ میں بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ مخالف پارٹیوں نے پیسہ کی طاقت سمیت سام، دام، ڈنڈ، بھید وغیرہ سبھی طور طریقوں کو اپناکر یوپی کے الیکشن کو اپنے حق میں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن جان لیوا مہنگائی،غریبی، بے روزگاری، حکومت کی آمریت اور آوارہ جانوروں وغیرہ سے متاثر عوام اپنے بنیادی مسئلوں پر پختہ عزم ہے۔ واضح رہے کہ یوپی اسمبلی الیکشن کے ساتویں مرحلے میں پیر کو نو ضلعوں کی 54 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ سال 2017 کے اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی کو آخری مرحلے میں چھ سیٹیں ملی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز