سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے میں جمعہ کی شام بی ایس ایف کی ایک گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان جاں بحق اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق زخمیوں میں سے 12 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے سری نگر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی الیکشن ڈیوٹی پر تھی اور وترہیل کے دشوار گزار علاقے میں اچانک سڑک سے لڑھک گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں 40 اہلکار سوار تھے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کام شروع کیا۔
مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر گاڑی کے نیچے دبے ہوئے اہلکاروں کو نکالنے کی کوشش کی اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے باعث متعدد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جا سکا۔
Published: undefined
ریسکیو آپریشن میں شامل مقامی افراد، ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے 4 جوانوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ضلع ہسپتال بڈگام منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو سری نگر ریفر کر دیا گیا۔
ضلع ہسپتال بڈگام میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں 33 زخمی جوانوں کو لایا گیا، جن میں سے 2 پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ مزید دو جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک درجن کی حالت نازک ہے اور انہیں بہتر علاج کے لیے فوری طور پر سری نگر کے بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے کے مقام پر پہنچتے ہی فورسز نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر گاڑی کے نیچے دبے اہلکاروں کو باہر نکالنے کا کام کیا۔ فورسز کے مطابق حادثے میں 36 جوان زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے انتظامیہ نے واقعے کی مکمل جانچ کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق گاڑی دشوار گزار راستے پر قابو نہ پا سکی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined