امرتسر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ڈرون سے ڈھائی کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کے روز بتایا کہ 17 اکتوبر کو، شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب، سرحد پر تعینات 183 بلین بی ایس ایف کے الرٹ دستوں نے گاؤں چھانہ، ضلع امرتسر کے نزدیک علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے مشتبہ ڈرون کا پتہ لگایا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے فائرنگ کرکے مشتبہ ڈرون کو زمین پر مار گرایا۔ افسر نے بتایا کہ ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف پارٹی نے پولی بیگ میں لپٹی ہوئی 01 کواڈ کاپٹر (میک - ڈی جے آئی میٹرکس) اور مشتبہ منشیات (تقریباً 2.5 کلوگرام) برآمد کیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس اور متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined