جالندھر: پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے اتوار کی رات تقریباً 8.50 بجے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پڑوسی ملک کے ڈرون کو مار گرانے کی پاکستان کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
Published: undefined
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ گہرائی کے علاقے میں تعینات چوکس دستوں نے امرتسر ضلع کے دھنوئی خورد گاؤں کے قریب ایک مشتبہ پاک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔
Published: undefined
بعد ازاں علاقے کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرکس، 300 آر ٹی کے) برآمد کیا، جس میں مشتبہ ہیروئن کا ایک بیگ تھا، جسے لوہے کی انگوٹھی کے ذریعے ڈرون سے جوڑا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی مشتبہ منشیات کی کھیپ کا کل وزن تقریباً دو کلو سات سو گرام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز