جالندھر: سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں اور ہیروئن کی اسمگلنگ کے واقعات میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے امرتسر میں اٹاری بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے ابوہر، جلال آباد سیکٹر میں جوانوں نے اسلحہ، گولہ بارود اور ہیروئن برآمد کی ہے۔
Published: undefined
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کو بتایا کہ ہندوستان-پاکستان سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی رات تقریباً 2030 بجے سیکٹر امرتسر کے بی او پی راجاتل کے علاقے میں پاکستان کی طرف سے دراندازی کرنے والے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ اس کے بعد آج صبح علاقے کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد سے 700 میٹر اور خاردار باڑ سے 350 میٹر کے فاصلے پر ایک سیاہ رنگ کا ڈرون برآمد کیا جس میں سفید رنگ کے تھیلے تھے۔ بیگ کھولنے پر پیلے رنگ کی چپکنے والی ٹیپ سے لپٹا ایک بڑا پیکٹ اور ایک چھوٹی ٹارچ برآمد ہوئی۔
Published: undefined
ایک دیگر معاملے میں بی ایس ایف اہلکاروں نے سیکٹر امرتسر (پنجاب) میں ڈرون سے گرائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ اس کے بعد آج صبح علاقے کی تلاشی کے دوران علاقے سے 2 کلو ہیروئن کا پیکٹ برآمد ہوا۔ اس کے ساتھ جوانوں نے پیر کی رات امرتسر سیکٹر کے رامتیرتھ میں پاکستان سے دراندازی کرنے والے ڈرون سے گرائی گئی 3.220 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز