احمد آباد: گجرات میں شدید گرمی کے باعث پاکستان کی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کا ایک افسر اور ایک جوان جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ گجرات میں ہند و پاک بین الاقوامی سرحد پر واقع 'حرامی نالہ' کے علاقے میں شدید گرمی کے باعث گشت کے دوران بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک افسر اور جوان کی جان چلی گئی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ان کی جان چلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اس وقت زمین پر گر گئے جب وہ 'زیرو لائن' گشت پر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین پر گرنے کے بعد بی ایس ایف کے دونوں جوانوں کو بھج کے ایک صحت مرکز لے جایا گیا لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔
Published: undefined
اس سے قبل مئی کے مہینے میں راجستھان میں بھی گرمی سے بی ایس ایف کے ایک جوان کی موت ہو گئی تھی۔ مئی کے مہینے میں شدید گرمی کی وجہ سے جیسلمیر میں ہند و پاک سرحد پر گشت کرتے ہوئے بی ایس ایف کا ایک جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اس جوان کی موت بھی ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہوئی تھی۔
Published: undefined
جیسلمیر میں جان گنوانے والے جوان ا نام اجے کمار تھا جو بی ایس ایف کی 173ویں کور کا جوان تھا اور کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ وہ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کا رہنے والا تھا اور ہندوستان پاکستان سرحد پر بھانو پوسٹ پر ڈیوٹی کر رہا تھا۔ اس دوران جیسلمیر میں بہت گرمی تھی اور پارہ 50 ڈگری کو پار کر چکا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined